Eid Jokes

عید پر پٹائی

عید پر پٹائی
ایک صاحب کی بیوی بہت اچھا کھانا پکاتی تھی لیکن اس نے کبھی تعریف نہیں کی تھی
بقر عید کی نماز پڑھنے گۓ تو مولوی صاحب نے بتایا کہ بیوی کے کھانے کے تعریف کرنے سے محبت بڑھتی ہے . شوہر جب گھر پونھچا تو بیوی نے قورمہ پیش کیا
ہر لقمے پر ” سبحان الله ” ، ” ماشا الله ” اور کیا بات ہے کھانے کی کہنا شروع کر دیا
بیوی نے جما کر بیلن شوہر کی کمر پر رسید کیا اور بولی  ‘  ذلیل انسان ٢٠ سال سے کبھی میرے کھانے کی تعریف نہیں کی ، آج پڑوسن نے قورمہ بھیجا ہے تو اس کی تعریف میں زمین اور آسمان کے قلابے ملا دئیے ہیں  
0

بکری کی محبت

بکری کی محبت
بکری ‘  مجھے تم سے پیارہے
بکرا ‘  اب کیا فائدہ اب تو بڑی عید آنے والی ہے 
0

عید قربان اور دال

عید قربان اور دال
عید قربان پر بیوی شوہر سے بولی  ‘  گھر پر مہمان آ رہے ہیں اور ہمارے گھر پر دال کے سوا کچھ نئی ہے
شوہر ‘  جب وہ آ جائیں تو تم کچن میں ایک برتن گرا دینا. میں پوچھوں گا کیا ہوا تو تم کہ دینا کہ قورمہ گر گیا . پھر دوسرا برتن گرا دینا ، جب میں پوچھوں گا تو کہنا کہ بریانی گر گئی ہے ، تو میں کہوں گا کہ چلو دال ہی لے آؤ
0

لڑکی نے کی بکرے کی شاپنگ

منڈی میں آج بیوپاریوں کی چیخیں نکل گئیں
جب ایک لڑکی نے کہا اس ڈیزائن میں کسی اور رنگ کا 🐐 بکرا دکھائیں 😂😂😂  
0