Teacher Student Jokes

Teacher Student Jokes

Teachers and their students have an exceptional bond. What they do influence one and each other. Teachers and students can’t make due without each other since there would be no instructor with no understudy. In light of this unique relationship, a specific desire has been produced in the classroom condition.
That’s right. Learning becomes interesting & easier when fun factor becomes part of this relationship. Here in this category, you will find all decent teacher jokes that will put a smile on both teachers and their students.

پپو کی تشریح

ٹیچر پپو سے : اس شعر کی تشریح کرو
” کھول آنکھ زمیں دیکھ، فلک دیکھ، فضا دیکھ
مشرق سے ابھرتے ہؤۓ سورج کو زرا دیکھ”
پپو: اس شعر میں شاعر انتہائ مشکل الفاظ میں کہ رہے ہیں کہ ” گڈ مارننگ”
0

پپو ہوا لیٹ

ٹیچر: تم دیر سے کیوں آئے ہو
پپو: امی ابو لڑ رہے تھے
ٹیچر: لیکن تمہارے دیر سے آنے کا ان کی لڑائی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پپو: میرا ایک جوتا امی کے پاس تھا اور ایک ابو کے پاس
0

مرغا بناؤں گی

teacher and student jokes
ٹیچر: کل اگر ھوم ورک نہیں کیا تو مرغا بناؤں گی سٹوڈنٹ: ٹھیک ہے ٹیچر نان اور کوک میں لے آؤنگا
0

سرائکی بچہ

teacher and student jokes in urdu
استاد نے سرائکی بچے کی روٹی کھا کر کہا : بیٹا گھر پر میرا نام تو نہیں بتاؤ گے؟ بچہ معصومیت سے بولا: ” نہ استاد سائیں ۔ میں اماں کو آکھساں کتا کھا گیا۔۔۔ تہاڈا نام نہ گھنساں ۔۔۔
0

چاند پر پہلا قدم

پروفیسر: چاند پر پہلا قدم کس نے رکھا تھا؟ سٹوڈنٹ: نیل آرم سٹرونگ نے پروفیسر: بالکل صحیح اور دوسرا؟ سٹوڈنٹ: دوسرا بھی اُسی نے رکھا تھا، لنگڑا تھوڑی تھا وہ!!
0

پپو کی چلاکی

ٹیچر: جو میرے سوال کا جواب دے گا وہ گھر جا سکتا ہے پپو نے اپنا بیگ کھڑکی سے باہر پھینکا ٹیچر: یہ بیگ کس نے پھینکا ہے پپو: میں نے ، اور اب میں گھر جا رہا ہوں
0

لو جی کر لو بات

پرنسپل ( غصے میں) اگر کوئی لڑکیوں کے ہاسٹل کی طرف گیا تو پہلی دفعہ  سو روپے جرمانہ ہو گا، دوسری دفعہ دو سو روپے، اور تیسری دفعہ تین سو روپے۔ پپو: (سوچنے کے بعد) سر! اس کا ماہانہ پیکیج کیا ہو گا؟۔۔۔
0

ایک عورت ہتھوڑا لےکر

ایک عورت ہتھوڑا لےکر اپنے بیٹے کے اسکول میں پہونچی اور چپراسی سے پوچھنے لگی:نقیب سر کی کلاس کونسی ہے؟ہتھوڑے کو دیکھ کر چپراسی نے ڈرتے ہوئے پوچھا: لیکن آپ کو ان سے کیا کام ہے؟ہتھوڑے کو ہوا میں لہراتے ہوئے بولی: ارے وہ میرے بیٹے کی کلاس ٹیچر ہیں، مجھے ان کی کلاس دکھاؤ!
0

مرغی ہمیں کیا دیتی ہے

ٹیچر ، مرغی ہمیں کیا دیتی ہے ؟ شاگرد ، گوشت اور انڈے ٹیچر ،  شاباش،اب بتاؤ بکری کیا دیتی ہے ؟ شاگرد ، دودھ اور گوشت ٹیچر ،  شاباش،اب بتاؤ بھینس کیا دیتی ہے ؟ شاگرد تنگ آ کر بولا ہر روز ہوم ورک ہا ہا ہا ……….
0

خدا کی پناہ ….

پروفیسر صاحب دوپہر سے رات گئے تک ایک صاحب کے گھر میں بیٹھے باتیں کرتے رہے . آخرکار میزبان بولا ، مجھے کہتے ہوۓ اچھا تو نہیں لگتا لیکن مجھے صبح اٹھ کر اسلام آباد کے لیے فلائٹ پکڑنی ہے . آیے میں آپ کو دروازے تک چھوڑنے چلوں ” خدا کی پناہ ….” پروفیسر صاحب یک دم گھبرا کر کھڑے ہو گے . میں تو یہی سمجھ رہا تھا کہ تم مجھ سے ملنے میرے گھر آے ہو ہا ہا ہا ہا ہا …….
0