مریض کی سوجی ٹانگ

ایک مریض لنگڑاتا ہوا ڈاکٹر کے پاس آیا

ڈاکٹر: آپ کو کیا تکلیف ہوئی ہے؟

مریض: پہلے آپ وعدہ کریں کہ میری تکلیف سن کر آپ ہنسیں گے نہیں

ڈاکٹر:  اوکے، وعدہ رہا

مریض نے اپنی ٹانگ دکھائی جو ماچس کے تیلے جتنی پتلی تھی، ڈاکٹر کو یہ دیکھ کر ہنسی آ گئ

مریض: آپ نے نہ ہنسنے کا وعدہ کیا تھا

ڈاکٹر: سوری ، اب تکلیف بتائیں

مریض: ڈاکٹر صاحب ، یہ سوج گئی ہے!

0