ایک شخص نے دو نکاح کیے

jokes on marriage

ایک شخص نے دو نکاح کیے اور دونوں کے ساتھ بڑا انصاف کا معاملہ کرتا تھا
تقدیر کا فیصلہ دونوں ہی بیویوں کا ایک وقت میں انتقال ہو گیا . شوہر نے انصاف کے تقاضے سے چاہا کہ ایک ہی وقت میں دونوں کو غسل دیا جاے. چناچہ اس نے دو غسل دینے والیاں بلوائیں کہ ایک ہی وقت میں غسل دے.
پھر دفن کے لیے گھر سے ایک ہی وقت میں نکلنے کا ارادہ کیا ، اتفاق کہ گھر میں ایک ہی دروازہ تھا
چناچہ اس نے دروازہ بنانے والے کو بلایا اور دوسرا دروازہ بنا کر ایک ہی وقت میں دونوں کو نکالا اور دفن کر کے اپنے انصاف پر الله کی تعریف کی کہ اس نے انصاف کی توفیق دی. ایک رات ایک بیوی کو خواب میں دیکھا ، وہ کہ رہی تھی، میں آپ سے ناراض ہوں ، الله آپ کو معاف نہیں کرے گا .
شوہر نے کہا : لیکن بندی خدا کیوں ؟
اس بیوی نے کہا آپ نے اپنی دوسری بیوی کو نۓ دروازے سے نکالا اور مجھے پرانے دروازے سے.

0