شیشہ

latifa urdu

ایک افریقی اپنی فیملی کے ساتھ جنگل میں رہتا تھا۔ ایک دن اسے جنگل سے ایک شیشہ ملا۔وہ سمجھا کہ اس کے باپ کی تصویر ہے۔

وہ اسے اپنے ساتھ گھر لے آیا اور اس  شیشے سے باتیں کرتا تھا۔ اس کی بیوی کو شک ہوا تو ایک دن شوہر کی غیرموجودگی میں اس نے  شیشہ نکالا اور اپنا عکس دیکھ کر بولی:

اچھا تو یہ ہے وہ کلموہی ، جس سے میرا شوہر روز باتیں کرتا ہے۔

اس نے شیشہ اپنی ساس کو دکھایا تو ساس بولی: چڑیل کی عمر دیکھو اور اپنے کرتوت دیکھو۔

0