Urdu jokes 2020

Urdu jokes 2020

دو شاعر بازار میں لڑ پڑے اور ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا۔
پولیس نے دونوں کو تھانے بلوالیا۔
تھانے دار: تم دونوں کس بات پر لڑ رہے تھے؟۔
پہلا شاعر: اس نے مجھے سرِعام جھنجھوڑا۔
دوسرا شاعر: اس نے مجھے کپڑوں کی طرح مروڑا۔
پہلا شاعر: اس نے میرا سر پھوڑا۔
دوسرا شاعر: اس نے میرا منہ توڑا۔
تھانے دار اُن کی شاعرانہ لڑائ سے تنگ آگیا اور دونوں سے ہاتھ باندھ کر بولا:
خدا کے لئے یہاں سے جاؤ۔ میں نے تم دونوں کو چھوڑا۔

Daadi kay lateefay

بچہ اپنی دادی سے:
دادی! کیا ہم ہمیشہ پانچ رہیں گے، آپ ، میں، امی ، ابو، اور باجی۔
دادی: نہیں ، جب تمہاری شادی ہو جائے گی، تو ہم چھ ہو جائیں گے۔
بچہ: پھر جب، باجی کی شادی ہو جائے گی، ہم پانچ رہ جایئں گے۔
دادی:  جب تمہارا بیٹا ہو جائے گا، تو ہم پھر چھ ہو جایئں گے۔
بچہ: جب آپ فوت ہو جایئں گی ، تو ہم پھر سے پانچ ہو جائیں گے۔
دادی غصے سے، لکھ دی لعنت تیرے حساب تے۔!

Thief Jokes in Urdu

ایک جیب کترے نے دوسرے جیب کترے کے ہاتھ میں تسبیح دیکھ کر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا: کیا اپنا دھندہ چھوڑ دیا ہے؟۔
نہیں یار، دوسرے جیب کترے نے جواب دیا: بس غلطی سے ایک مولوی صاحب کی جیب میں ہاتھ پڑ گیا۔

Sharabi jokes in Urdu

ایک شرابی نشے میں رات گئے اپنے گھر پہنچا۔ اس نے چابی تالے میں ڈالنے کی کوشش کی لیکن چابی تالے میں ہی نہیں جا رہی تھی۔
اسکے ہمسائے نے کہا: لاؤ، چابی مجھے دے دو میں تالا کھول دیتا ہوں۔
شرابی کہنے لگا: تالا تو میں کھولوں گا، تم ذرا دیوار کو پکڑ کر رکھو، یہ بہت زیادہ ہل رہی ہے۔

Bhikari urdu lateefay

Bhikari urdu lateefay

فقیر: 50روپئے کی چائے دے دو  صاحب جی!

آدمی: چائے تو 25 کی آتی ہے۔

فقیر:  میری گرل فرینڈ بھی پئیے گی۔

آدمی: واہ، فقیر نے بھی گرل فرینڈ بنا لی!۔

فقیر: نہیں صاحب !

گرل فرینڈ نے فقیر بنا دیا!۔

Sardar jokes on chicken

Sardar jokes on chicken

Sardar jokes on chicken

تین سردار کہیں جا رہے تھے، انہوں نے راستے میں ایک مرغا دیکھا۔
تینوں میں بحث شروع ہو گئی۔
ایک بولا :  یہ مرغا ہے، دوسرا بولا یہ مرغی ہے۔
تیسرا بولا:ایسا کرتے ہیں کہ اس کو پتھر مارتے ہیں، اگر یہ بھاگا تو مرغا، اور اگر یہ بھاگی تو مرغی۔

Angry husband in toilet

Angry husband in toilet

بیوی فون پر: ( شوہر کے ساتھ غصے سے) کہاں ہو تم اس وقت؟

  شوہر: جان تمھیں وہ جیولری کی دکان یاد ہے  جہاں تمہیں ایک نیکلیس پسند آیا تھا لیکن میرے پاس اس وقت پیسے نہیں تھے۔

بیوی خوشی کے مارے فوراً بولی: جی ہاں، میری جان، مجھے اچھی طرح یاد ہے۔

شوہر:  میں اسی دکان کی سائیڈ پر ایک پبلک ٹوائلٹ میں ہوں۔ بس تھوڑی دیر میں آتا ہوں۔