عید پر پٹائی

عید پر پٹائی
ایک صاحب کی بیوی بہت اچھا کھانا پکاتی تھی لیکن اس نے کبھی تعریف نہیں کی تھی
بقر عید کی نماز پڑھنے گۓ تو مولوی صاحب نے بتایا کہ بیوی کے کھانے کے تعریف کرنے سے محبت بڑھتی ہے . شوہر جب گھر پونھچا تو بیوی نے قورمہ پیش کیا
ہر لقمے پر ” سبحان الله ” ، ” ماشا الله ” اور کیا بات ہے کھانے کی کہنا شروع کر دیا
بیوی نے جما کر بیلن شوہر کی کمر پر رسید کیا اور بولی  ‘  ذلیل انسان ٢٠ سال سے کبھی میرے کھانے کی تعریف نہیں کی ، آج پڑوسن نے قورمہ بھیجا ہے تو اس کی تعریف میں زمین اور آسمان کے قلابے ملا دئیے ہیں

 

عید قربان اور دال

عید قربان اور دال
عید قربان پر بیوی شوہر سے بولی  ‘  گھر پر مہمان آ رہے ہیں اور ہمارے گھر پر دال کے سوا کچھ نئی ہے
شوہر ‘  جب وہ آ جائیں تو تم کچن میں ایک برتن گرا دینا. میں پوچھوں گا کیا ہوا تو تم کہ دینا کہ قورمہ گر گیا . پھر دوسرا برتن گرا دینا ، جب میں پوچھوں گا تو کہنا کہ بریانی گر گئی ہے ، تو میں کہوں گا کہ چلو دال ہی لے آؤ