Urdu jokes 2020

Urdu jokes 2020

دو شاعر بازار میں لڑ پڑے اور ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا۔
پولیس نے دونوں کو تھانے بلوالیا۔
تھانے دار: تم دونوں کس بات پر لڑ رہے تھے؟۔
پہلا شاعر: اس نے مجھے سرِعام جھنجھوڑا۔
دوسرا شاعر: اس نے مجھے کپڑوں کی طرح مروڑا۔
پہلا شاعر: اس نے میرا سر پھوڑا۔
دوسرا شاعر: اس نے میرا منہ توڑا۔
تھانے دار اُن کی شاعرانہ لڑائ سے تنگ آگیا اور دونوں سے ہاتھ باندھ کر بولا:
خدا کے لئے یہاں سے جاؤ۔ میں نے تم دونوں کو چھوڑا۔

Daadi kay lateefay

بچہ اپنی دادی سے:
دادی! کیا ہم ہمیشہ پانچ رہیں گے، آپ ، میں، امی ، ابو، اور باجی۔
دادی: نہیں ، جب تمہاری شادی ہو جائے گی، تو ہم چھ ہو جائیں گے۔
بچہ: پھر جب، باجی کی شادی ہو جائے گی، ہم پانچ رہ جایئں گے۔
دادی:  جب تمہارا بیٹا ہو جائے گا، تو ہم پھر چھ ہو جایئں گے۔
بچہ: جب آپ فوت ہو جایئں گی ، تو ہم پھر سے پانچ ہو جائیں گے۔
دادی غصے سے، لکھ دی لعنت تیرے حساب تے۔!

Sharabi jokes in Urdu

ایک شرابی نشے میں رات گئے اپنے گھر پہنچا۔ اس نے چابی تالے میں ڈالنے کی کوشش کی لیکن چابی تالے میں ہی نہیں جا رہی تھی۔
اسکے ہمسائے نے کہا: لاؤ، چابی مجھے دے دو میں تالا کھول دیتا ہوں۔
شرابی کہنے لگا: تالا تو میں کھولوں گا، تم ذرا دیوار کو پکڑ کر رکھو، یہ بہت زیادہ ہل رہی ہے۔