ایک لڑکا بہت کمزور تھا

ایک لڑکا بہت کمزور تھا جسمانی طور پر بلکل ہڈیوں کا ڈھانچہ وہ بازار سے گزر رہا تھا ایک بہت ہی امیر لڑکی اس کے پاس اپنی قیمتی کار میں آکر رکی ۔ اور اس کو اپنے ساتھ اپنے گھر چلنے کی آفر کرنے لگی . بیچارہ حیران بھی تھا اور خوش بھی کہ اتنی امیر لڑکی اتنی

خوبصورت لڑکی کیا قیامت ڈھا رہی ہے کاش اس سے میری شادی ہوجاۓ

تو میں بھی امیر ہو جاؤں اور خوب عیش کروں ۔ وہ راضی ہوگیا اور لڑکی کے ساتھ اس کے گھر چلا گیا
اسکا بنگلہ بہت عالیشان تھا، بہت سارے نوکر،
چاکر بھی تھے لڑکی نے اسے لے جاکر ڈراںٔنگ روم میں بٹھا دیا اور انتظار
کرنے کا کہا۔۔۔ اس کے دل میں لڈو پھوٹ رہے تھے ،
مستقبل کے خوبصورت خواب کھلی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا…
کچھ دیر کے بعد وہ لڑکی اپنے دو بچوں کے ساتھ آئی اور بچوں سے بولی دیکھو، بچوں اگر نیڈو نہیں پیو گے تو ایسے ہی ہو جاؤ گے………

آج کل کی محبت

وہاں لڑکے کو چوٹ لگی اور خون بہنے لگا

وہ لڑکی کو دیکھنے لگا کی شاید وہ اپنادوپٹہ پھاڑ کر زخم پر باندھے گی

لڑکی فوراً سمجھ گئ اور لڑکے کو دیکھ کر بولی

“سوچیں وی نہ، 3200 دا سوٹ آ میرا”۔

کام والی کا فیس بک سٹیٹس

مالکن اپنی کام والی سے ،




تم تین دن سے کم پر نہیں آئ ، اور بتایا بھی نہیں

نوکرانی، باجی میں نے تو فیس بک پر سٹیٹس اپلوڈ کر دیا تھا ” ائی ایم گوئنگ تو گاؤں فور تھری ڈیز “

صاحب جی نے تو کمینٹ بھی کیا تھا ،

” مسنگ یو جانو “

ہا ہا ہا ……….

کنجوس شیخ

funny sheikh jokes in urdu

شیخ صاحب کی گرل فرینڈ انکے گلے میں سونے کی چین دیکھ کر بولی ،  شیخ صاحب یہ مجھے دے دیں . جب بھی آپ کی یاد آیا کرے گی میں اسے دیکھ لیا کروں گی

شیخ صاحب بولے، توں ا ے  سوچ کے یاد کر لیں کہ میں منگی سی اونے دیتی نئی

ہیلمیٹ کا استعمال

دو سال پہلے خاندان میں شادی کے زبردست دباؤ کی وجہ سے مجھے شادی کے لئے ایک خوبصورت لڑکی سے ملوایا گیا۔

ملنے کے بعد لڑکی نے میری پرائیویٹ نوکری کو لیکر نا پسند کرتے ہوئے مجھے انکار کر دیا۔

میں نے زچ ہو کر کہا تم غلطی کر رہی ہو، دیکھنا یہی نوکری محض دو سالوں میں مجھے کتنی بلندی تک پہنچائے گی۔

البتہ ایک سال بعد اس لڑکی کی شادی ہوگئی جو ہونی ہی تھی۔

دو سال بعد

اسی خوبصورت لڑکی کو اس کے شوہر کے ساتھ BRAND NEW AUDI کار میں ایک ٹریفک سگنل پر دیکھا۔

اس وقت میں اپنی بائک کو کک مار رہا تھا کیونکہ اس کی بیٹری کام نہیں کر رہی تھی۔
اس نے اپنی کار سے میری طرف دیکھا لیکن سر پر ہیلمیٹ ہونے کی وجہ سے وہ مجھے پہچان نہ سکی اور دوسری طرف دیکھنے لگی۔

اس وقت مجھے ہیلمٹ کی اہمیت کا احساس ہوا، لہذا اپنی حفاظت کے لئے ہیلمیٹ ضرور پہنیں، جو آپ کو سر اٹھا کر جینے کی راہ دکھائے گا، کبھی شرمندگی کا احساس نہ ہونے دیگا۔😂😂

اور ہاں صرف فلموں میں ہی عاشق دو تین سال میں کروڑ پتی بن جاتے ہیں، اصل زندگی میں دو تین سالوں میں  بدلاؤ کچھ زیادہ نہیں ہوتا۔ بس پرانی Honda 70 کی جگہ نئی Honda 125
آ جاتی ہے.

چناچہ براہ مہربانی موٹر سائیکل چلانے وقت ہیلمیٹ کا استعمال ضرور کریں😂😂۔

ایک بلاؤ تو چار آ جائیں

لڑکی ‘  اب میں یہ تعلق نہیں رکھنا چاہتی ، میں جا رہی ہوں ہمیشہ کے لیے
لڑکا ‘  ہاں ہاں جاؤ، ویسے بھی بس ، ٹرین اور لڑکی ایک جاتی ہے تو دوسری آتی ہے
لڑکی ‘  رکشا ، ٹیکسی ، اور لڑکے ایک بلاؤ ، چار آتے ہیں.