Funny Lateefay

آثارِ قدیمہ کا ایک ماہر پرانی چیزوں کی تلاش میں شہر شہر گاؤں گاؤں گھومتا پھر رہا تھا۔ ایک چھوٹے سے گاؤں کی ایک دکان پر اس کو ایک قیمتی اور بہت پرانے زمانے کا ایک پیالہ نظر آیا جس میں دکاندار کی بلی دودھ پی رہی تھی۔
اس نے سوچا اگر دکاندا ر سے پیالہ مانگا تو وہ پیالے کی اہمیت سمجھ جائے گا اور خوب قیمت وصول کرے گا۔
چناچہ اس نے بہت اصرار سے پانچ ہزار میں بلی خرید لی۔ بلی خریدنے کے بعد اس نے دکاندار سے کہا: یہ پیالہ بھی دے دو کیوں کہ بلی اس پیالے کی عادی ہے۔
دکاندا ر بولا: میاں، بےوقوف کسی اور کو بنانا۔ اس پیالے کے چکر میں اب تک 100 بلیاں بیچ چکا ہوں۔

آؤٹ آف سٹاک

funny lateefay

باپ نے چاۓ کیلۓشکر مانگی تو ماں نے کہا ” آؤٹ آف سٹاک” ہے۔

بچے نے آؤٹ آف سٹاک کا مطلب پوچھا تو باپ نے کہا:” کسی چیز کے نہ ہونے کو آؤٹ آف سٹاک کہتے ہیں”۔

ایک دفعہ اس کے باپ کے کچھ دوست ملنے آۓ تو باپ گھر پر نہیں تھا۔ بچے نے فوراً ان سے کہا

” ڈیڈی آؤٹ آف سٹاک ہیں”۔