Latifa in Urdu

بس میں ایک بوڑھی عورت سوار ہوئ۔ کنڈکٹر نے پوچھا: کہاں جانا ہے؟۔
بوڑھی عورت نے جواب دیا: اپنی بیٹی کے پاس۔
کنڈکٹر: آپکی بیٹی کہاں رہتی ہے؟
بوڑھی عورت: اپنے گھر میں۔
کنڈکٹر: اسکا گھر کہاں ہے؟
بوڑھی عورت: گلی کے آخر میں۔

ذکیہ

latifa in urdu

ایک خاتون اپنی چھوٹی بچی کے ہمراہ ٹرین میں سفر کر رہی تھی۔ بچی مسلسل روۓ جا رہی تھی۔ عورت باربار یہی کہتی۔

“ذکیہ! صبر کرو، ذکیہ! غصے میں نہ آؤ۔ ذکیہ! تھوڑی دیر میں گھر آنے والا ہے۔ ذکیہ! سکون سے بیٹھو۔”

پاس بیٹھی عورت جو یہ سب دیکھ رہی تھی، اس سے رہا نہ گیا اور بولی: ” میں نے کم ہی ایسی صابر ماں دیکھی ہے۔”

عورت بولی: ” ذکیہ میں ہوں”!!!